ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں تعلیمی ادارے بند ہونے کا وائرل نوٹیفکیشن ، ترجمان وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اسکولوں کی طویل بندش کی خبر بے بنیاد ثابت ہو گئی ہے،

جس پر حکام نے وضاحت جاری کر دی ہے۔پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ6سے 25 اپریل تک تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں جبکہ صوبائی وزیر تعلیم کے ترجمان نور الہدی نے بھی اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو “من گھڑت قرار دیا۔ترجمان نے عوام، خصوصاً والدین اور طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو مستند سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں معاشرے میں غیر ضروری بے چینی اور کنفیوژن پیدا کرتی ہیں۔مزید برآں محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تعلیمی کیلنڈر یا اوقات کار میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باضابطہ اعلان سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا جائے گا۔ فی الحال صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…