جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس‎

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)تین روز سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر احمد لطیف جو چلڈرن ہسپتال کے بلڈ بینک کے انچارج تھے،

گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھے اوراہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی تھی۔بعد ازاں ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ہسپتال میں کھڑی ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دبا ئوکا شکار تھے۔تاہم واقعے کی اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے اورمختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…