ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

غیرت کے نام پر بہن اور مبینہ آشنا ہلاک، بھائی سمیت تین ملزمان گرفتار

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

سوات(این این آئی)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے شینکو مدین میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا،

جہاں ایک بھائی نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جواں سال بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی مدین سرکل جہانزیب خان کے مطابق ملزم محمد الیاس ولد بخت منیر نے اپنے ساتھیوں نجیب اللہ ولد زڑہ ور خان اور طارق جمیل ولد حبیب اللہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود اپنی بہن مسما (س)دختر بخت منیر اور مبینہ آشنا الطاف حسین ولد سہراب پر کلہاڑی کے پے در پے وار کیے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر مدین پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مدین منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کے خلاف تھانہ مدین میں دفعہ 302اور غیرت کے نام پر قتل سے متعلق دفعہ 311کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…