واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان پر ملک اور افغانستان میں عسکریت پسندوں سے مفاہمت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے دورے سے قبل تمام شدت پسند گروہوں
کے خلاف کارروائی کرے۔امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7-8 اکتوبر کو پاکستان میں حکام سے ملاقات کریں گی ۔ شرمین نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں اور ہم تمام عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے دورے پر انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک دہشت گردی کی لعنت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ہم تمام علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے تعاون کی کوششوں کے منتظر ہیں،شرمین بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی، شرمین نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے لیے پاکستان کے مطالبات کی تعریف کی اور کہاکہ ہم اس نتیجے کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کی جانب دیکھتے ہیں۔