اسلام آباد، نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لداخ کے بعد چین نے بھارت کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا ہے، چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں داخل ہو گئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سو چینی فوجی تیس اگست کو بھارتی علاقے میں گھس آئے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوجی کئی گھنٹے تک بھارتی علاقے میں رہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز اور چینی افواج کے درمیان کوئی کشمکش رونما نہیں ہوئی اور نہ ہی چینی فوجیوں نے بھارتی تنصیبات کوکوئی نقصان پہنچایا۔اترا کھنڈ کی سرحد پر چین نے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔