جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزن کم کرنے کیلئے دن میں کتنا پانی پینا چاہیے…….. ؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزن کم کرنے کی خواہش میں لوگ کئی طرح کے کام کرتے ہیں ،کچھ لوگ کھانا پینا کم کردیتے ہیں تو کچھ بالکل ہی چھوڑ دیتے ہیں۔کچھ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے پانی پینا بھی کافی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن پھر اس بات پر بحث شروع ہوجاتی ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنا پانی پینا چاہیے، تو اب اس بات کا جواب مل گیاہے۔ماہر صحت ڈاکٹر میلینا جامپلز کاکہنا ہے کہ پانی پینے سے جسم میں نمی کا لیول بہتر رہتا ہے جو کہ ہمارے میٹابولزم کو بہت فائدہ دیتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھانے سے پہلے اور درمیان میں پانی پئیں تو یہ جسم میں پانی کی کمی کو بہت حد تک پورا کردیتا ہے۔دو تحقیقات کے مطابق دن میں500ملی لیٹر تک پانی پینے سے وقتی طور پر ہمارا میٹا بولزم 25سے30فیصد بہتر کام کرنے لگتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر دن میں دو لیٹر تک پانی پیا جائے تو اس سے 96حرارے یومیہ کم ہوتے ہیں،اسی طرح اگر ٹھنڈا پانی پیا جائے تو ہمارے جسم کو اس پانی کو گر م کرنے میں توانائی لگانی پڑتی ہے اور زیادہ حرارے کم ہونے لگتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات زیادہ اہم نہیں ہے کہ آپ دن میں کتنا پانی پیتے ہیں بلکہ یہ بات زیادہ ضروری ہے کہ یہ پانی آپ کس وقت پی رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کھانے سے آدھ گھنٹے قبل اگر دو سے تین گلاس پانی پی لیاجائے تو یہ ہمارے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے کہ اس طرح ہم کم کھانا کھاتے ہیں۔ایک وقت کم کھانا کھانے کے نتیجے میں ہم75سے90حرارے جسم میں نہیں لے کر جاتے اور اگر تین وقت کا حساب لگایا جائے تو ہم 225سے270حرارے جسم میں لے جانے سے بچ جاتے ہیں جو کہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ایک سال کے عرصے میں جن لوگوں نے کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل 500ملی لیٹر پانی پیا ان کاوزن ان لوگوں سے44فیصد کم ہوا جو کھانے سے قبل پانی نہیں پیتے رہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…