لاہور (آن لائن) پاکستان میں عارض قلب میں مبتلا ایک دن میں 1100افراد کے وفات پاجانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں دل کے مریضوں کی اموات محکمہ صحت پنجاب کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے جبکہ ان اموات کی وجہ لوگوں میں سٹریس، ٹینشن، سگریٹ نوشی سمیت غیر متوازن خوراک استعمال بتائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق
گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا 30 ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ شہریوں میں غیر متوازن خوارک کے استعمال کرنے کی وجہ ملک کی 37 فیصد آبادی کا غذائی قلت کا شکار ہونا بھی بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ اگر دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو چکنائی سے بنے کھانوں اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا ہوگی۔