کراچی(این این آئی)ملک کے ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ ماہانہ معاشی آئوٹ لک جاری کردی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آئوٹ لک میں کہا گیا ہے کہ نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔معاشی آئوٹ لک کے تحت ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے
پہلے دو ماہ میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں 35.4 فیصد اور درآمدات میں 67.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہانہ معاشی آئوٹ لک کے تحت کرنٹ اکائونٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4.1 فیصد رہا جب کہ گزشتہ دو ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2.3 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ماہانہ معاشی آئوٹ لک کے تحت ایف بی آر محصولات میں 42.3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں 49.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔