بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کیسز میں واضح کمی ٗ مثبت کیسز کی شرح حیرت انگیز سطح پر آگئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 638 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 968 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 62 ہزار 907 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین

دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 208 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 2 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 678 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 56 ہزار 343 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 361 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس

کے اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 655 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 575 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 353 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 514 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 217 کورونا وائرس سے

متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 919 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 74 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 737 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 875 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 348 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 308 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…