ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کپاس کا بہتر بیج تیار کرنے پر پاکستانی سائنسدانوں کیلئے عالمی ایوارڈ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (ا?ئی اے ای اے) نے ایٹمی توانائی کے کامیاب پرامن استعمال پر پاکستانی سائنسدانوں کو خصوصی ایوارڈز سینوازا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ا?ئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گراسی

نے پاکستان کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایٹمی توانائی کے ذریعے جس برق رفتاری سے کام کیا ہے وہ متاثر کن ہے۔ا?سٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ ا?ف ایگریکلچر اینڈ بیالوجی (نِیاب) کو تین اعلٰی ایوارڈز سے نوازا تھا جن میں ایٹمی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کپاس کے بہتر اور طاقتور بیج کی تیاری پر نِیاب کو بطور ادارہ بہترین کارکردگی کا ایوارڈ، کپاس کے بیج پر کام کرنے والے پانچ سائنسدانوں ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر کاشف ریاض، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر حافظ ممتاز حسن اور ڈاکٹر اللہ دتہ کو کامیاب سائنسدانوں کا گروپ ایوارڈ اور ڈاکٹر کاشف ریاض کیلئے کم عمر سائنسدان کا ایوارڈ شامل ہیں.نِیاب کے سائنسدانوں کے ا?ئی اے ای اے ایوارڈ یافتہ گروپ کے ایک رکن ڈاکٹر حافظ ممتاز حسن کا کہنا ہے کہ انہوں 19 مختلف اقسام کے بیج تیار کیے ہیں جن کے استعمال سے اس سال اور ا?نے والے سالوں میں کپاس کی زیادہ پیداوار متوقع ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کپاس کی 15 لاکھ گانٹھوں کی زیادہ پیداوار متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…