جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کے ہاتھ دوسروں کی جیب میں ہوتے ہیں، محمد زبیر نے وزیراعظم کو پاکستانی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران قرار دے دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نوزشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے اور اس کے ہاتھ دوسروں کے جیب میں ہوتے ہیں،انہوںنے ایمانداری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے،اگر وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں،

یہ بیرون ملک سے آنے والے تحائف ہڑپ کر گئے ہیں، وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے،ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکومسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر اور دیگربھی موجود تھے ۔محمدزبیرنے کہاکہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن ہوا، امن آنے کے بعد کراچی میں ن لیگ نے بڑے منصوبے شروع کیے،انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیئے۔ کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے مکمل کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 2 ایل این جی ٹرمینلز کام کررہے ہیں، ایل این جی کے 2 ٹرمینلز ہم نے لگائے، ہمیں زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو کراچی کیلئے بہت زیادہ بسیں آتیں، حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سال ہو گیا عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھاتاحال ان گیارہ سوارب کا کچھ پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے۔

گرین لائن منصوبے کا80فیصد انفراسٹرکچر ہم نے مکمل کیا۔ ان لوگوں نے3 سالوں میں40بسیں منگوائی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ کوویڈ کی وجہ سے بسیں منگوانے میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی زیدی کو 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا پتہ نہیں ہوگا کہ کتنے صفر ہیں۔ اس وقت بورڈ آف انویسٹرز کا کوئی چیئرمین نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…