جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک نہیں تین دن مسلسل ہڑتال،تاجروں کے اعلان نے حکومت کے ہوش اڑادیئے

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)تباہی آئی ہے ۔وڈ ہولڈنگ ٹیکس پر عائد کیا جارہا ہے ۔جس کے باعث عوام پر کم از کم 30فیصد اور مہنگائی کا بو جھ بڑے گا ۔تاجر وڈہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔وزیر خزانہ کمیٹیان بنا کرمذاکرات کو طول دیکر مسائل کو اُ لجھا رہے ہیں ۔حکومت کی عوام دشمنی پالیسیوں Kالیکٹرک کی دھاندلی اور لوٹ مار اور پانی کے بحران کے خلاف یکم اگست ہفتہ پورے ملک میں شیٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی جائے گی ۔اس بات کا اعلان آج کراچی پریس کلب میں اسمال ٹریڈرز کے مر کزی جنرل سیکریٹری محبوب اعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا ۔محبوب اعظم نے خطاب میں کہا کہ تاجر ہر دفعہ تاجروزیراعظم سے اچھی توقعات باندھتے ہیں مگر سب سے زیادہ پریشانی تاجر وزیراعظم کے دور میں تاجروں کو اُٹھا نا پڑتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست کی ہڑتال کے بعد حکومت نے مطالبات نہ مانے تو تین روزہ ہڑ تال کریں گے ۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ ماضی کی GSTکے خلاف اور ٹیکس سروے کے خلاف ہڑ تال کے جذبے کو بیدارکریں گے ۔کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ IMFکی پالیسیاں قبول نہیں کریں گے ۔دبئی میں IMFکے اجلاس ختم کیے جائیں Kالیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے ۔کراچی میں پانی کی فروخت جرم قرار دیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیٹ اسٹروک میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والے شہریوں کے قتل کی FIRکے ۔الیکٹرک کے ذمہ دارن کے خلاف درج کی جائے اور متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی رہنماﺅں نے بھی تاجروں کے مطالبات کی حمایت کی ۔آل پارٹیز کانفرنس میں نجمی عالم (ppp )میر نواز خان مروت (او آئی سی)حافظ نعیم الرحمن(JI) ،اسلم غوری (JUI )صدیق راٹھور(JUP) شبیر ابو طالب(JUP)پاسبان کے صدر شمیم ناز ،ہیومین رائٹ نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری اور دیگر نے خطا ب کیا ۔جبکہ تاجر رہنماﺅں نے عثمان شریف ،جعفر کوڑیا ،تنویر باڑی، بابر خان بنگش ،ادریس میمن ،جاوید حاجی عبداللہ ،شوکت ربانی ،اسلم بھٹی ،ہارون چاند ، عبد الماجد،عبدالصمد خان ،جاوید شیخ ،عامر رفیع ،ایاز موتی والا ،یونس دلاور اور دیگر نے خطاب کیا ۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں ظلم کا سودی نظام قائم ہے ۔حکمران اس کے محافظ بنے ہوئے ہیں ۔IMFکی پالیسیوں کا نفاذ ان کا فرض اول بن گیا ہے ۔اسی وجہ سے نئے نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں ۔ Kالیکٹرک ظلم کر رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ظلم کے اس نظام کو ختم کر دیا جائے ۔انہوں نے تاجروں کی ہڑتال اور مطالبات کی حمایت کی ۔بزرگ سیاست دان میر نواز خان مروت نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسوں کے نظام سے بچنے کے لیے قائداعظم کے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے ۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنماءاسلم غوری نے تاجروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم ارکانِ اسمبلی کے ذریعے تاجر مسائل اسمبلی میں اُٹھائیں گے ۔جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماءصدیق راٹھور نے کہا کہ حکومت صابن ،ماچس،سیگریٹ ،بجلی کے بل پر ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔حد یہ ہے کہ مو بائل کے بیلنس کے 100روپے کے کارڈ پر 24روپے ایڈوانس میں کاٹ لیتی ہے پھر کہتی ہے کہ ہم عوام ٹیکس نہیں دیتے ۔بات یہ ہے کہ حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں ۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم نے کہا کہ میں خود تاجر ہوں اور تاجر مسائل کو سمجھتا ہوں ۔ٹیکس نظام کو آسان اور کرپشن سے پاک ہو نا چاہیئے ۔جمعیت علمائے پاکستان کے راہنماءشبیر ابو طالب نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اگر تاجر اُٹھ گیا تو پورا ملک جام ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔جماعت اسلامی کے رہنماءاور سابق ممبر صوبائی اسمبلی یو نس بارائی نے کہا کہ حکومت کو نئے ٹیکس کے نفاذ سے قبل عوام اور تاجروں ست مشاورت کر نی چا ہیئے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…