منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومتی دعوؤں وعدوں کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آ سکی، مزید 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں مہنگائی کا پارہ بلندی کی جانب گامزن مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ حکومتی دعوؤں وعدوں کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کہ مہنگائی کو قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کہتے ہیں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 13 اعشاریہ 88 فیصد ہے ادارہ شماریات کی

جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے ایک ہفتے میں 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی،مجموعی پارہ 13 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر،ٹماٹر،چائے کی پتی مہنگی ہوئی ہے رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 9روپے 41 پیسے مہنگاہوا ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 76پیسے مہنگے ہوگئے ہیں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی ہیں رواں ہفتے برائلر زندی مرغی کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ایک کلو مرغی کی قیمت 222روپے6 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہو گیاچینی کی فی کلو قیمت 108.46 روپے فی کلو ہو گئی رواں ہفتے تازہ دودھ،دہی،بیف،گھی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق کیلا کی فی درجن قیمت میں 6 روپے، پیاز فی کلو 3 روپے تک سستا ہوالہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوئی ہیں ادارہ شماریات کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوا دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…