کراچی (نیوزڈیسک) کراچی پولیس نے ائیر ہوسٹس پر تیزاب پھینکے والے 3 ملزموں اور ایک بزنس مین کو گرفتار کر لیابزنس مین ملک قربان نے پیسے دے کر زینب اقبال پر تیزاب پھنکوایا۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ائیر ہوسٹس پر تیزاب پھینکنے والے 3 ملزم دانش ، عبدالرحیم عرف آصف محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے نشاندہی پر ایک بزنس مین ملک قربان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق بزنس مین ملک قربان نے تینوں ملزمان کو 2 لاکھ روپے دے کر ائیر ہوسٹس زینب اقبال پر تیزاب پھنکوایا۔ ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق ملک قربان تینوں ملزمان سے ہی اپنی بیوی کا قتل بھی کروانا چاہتا تھا۔ ائیر ہوسٹس زینب اقبال پر شاہ لطیف کے علاقے میں 15 جولائی 2015 کو تیزاب پھینکا گیا تھا۔