اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یکم اگست کو بزنس کمیونٹی کی ملک گیر ہڑتال نہیں ہو سکےگی، ایف بی آر

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر کے ترجمان و سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو (پالیسی) شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ معروضی حالات میں تاجروں کی ایکم اگست کو مکمل شٹرڈائون ہڑتال نہیں ہوگی.معروف صحافی حنیف خالد کے مطابق شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو اس امر کا احساس ہے کہ پاکستان میں سالانہ آمدنی گوشوارے اور اس پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد کل آبادی کے نصف فیصد سے بھی کم ہے جبکہ بھارت میں یہ تعداد وہاں کی آبادی کے ساڑھے چار فیصد سے بھی زائد ہے پاکستان کو باوقار قوم بنانے کیلئے پاکستان کے صاحب حقیقت افراد کو بھارتی تاجروں کی طرح اپنے حصے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔ انہوں نے رات گئے جنگ کے سوال پر کہا کہ یکم اگست 2015ء کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال نہیں ہوسکے گی کیونکہ وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مشاورت سے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو (پالیسی) شاہدحسین اسد دوسرے ممبروں نے ایف بی سی سی آئی اور قومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان کی مشاورت سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کمیونیکیشن کمیٹی، انکم ٹیکس کمیٹی، سیلز ٹیکس کمیٹی کی رپورٹیں آنے کے بعد ایف بی آر کھلے دل سے مذاکرات کرے گا جو 13 اگست 2015ء تک حکومت کو مل جائیں گی اس لئے آئندہ مذاکرات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…