بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا، ایک مضبوط گروپ پی ٹی آئی میں شامل

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(آن لائن) اقلیتی امور کے صوبائی وزیر اعجاز اگیسٹن،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے رہنماسلیم صادق،محمد عبداللہ طاہرکی کوششوں سے مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط گروپ جسکا پورا خاندان مسلم لیگ کے قیام میں آنے پر سے ہی اس سے وابستگی رہی

آج مسلم لیگ کو خیرآباد کہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا۔مسعود احمد مرزا برادران کی قیادت میں پرانے مسلم لیگی رہنماچوہددی عبد لحمید مرحوم جوکہ میاں عبدلحق مرحوم اور سابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ان کے صاحب زادے محمد اختر حمید،سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈاوکاڑہ نے بھی مسعوداحمد مرزا کی قیادت میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور انھیں اپنی حمایت کا یقین دلوایا۔ مسلم لیگ ن کے اس مضبوط دھڑے کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے مسلم لیگ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں نے مسلم لیگ چھوڑنے کی وجہ مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے ایم این اے ریاض الحق جج کی کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں اصل حقداروں کی بجائے اپنی پسند کے آزاد امیدوار کی حمایت کہاجسکی وجہ سے سلیم صادق اور محمد عبداللہ طاہر نے خوب صورت کھیل کا مظاہرہ کرکے مسلم لیگ کی اہم ووکٹیں اڑا کررکھ دیں۔مرزا برادران نے علاقہ بھر سے آئے ہوئے لوگوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…