جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

موبائل فون آپریٹرز نے انٹر نیٹ چارجز بڑھا دیئے

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) موبائل فون کمپنیوں نے تھری جی انٹرنیٹ سروس پر عائد ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق 2 کمپنیوں نے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح کے مطابق اضافہ شدہ چارجز سے مطلع کر دیا ہے، ایک کمپنی نے نئے چارجز کا اطلاق 24جولائی سے کردیا ہے جبکہ دوسری کمپنی 4اگست سے نئے چارجز وصول کرے گی۔باقی کمپنیوں کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا جائے گا، تھری جی کے ساتھ ٹوجی اور فور جی صارفین کو بھی اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر صوبائی 18.5سے 19.5فیصد سروس ٹیکس اور 14فیصد فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل کمپنیوں کے لیے اضافی ٹیکس صارفین کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا تھا۔سندھ اور کے پی کے میں انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکس کا معاملہ عدالتوں میں زیر غور ہے اور موبائل فون کمپنیاں سندھ اور کے پی کے میں خدمات پر جی ایس ٹی کی مد میں ٹیکس صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے خود اپنے ریونیو میں سے الگ کرکے جمع کرتی رہیں تاہم اب موبائل فون کمپنیوں نے 19.5فیصد کے لحاظ سے خدمات پر صوبائی جنرل سیلز ٹیکس ملک گیر سطح پر صارفین سے وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکسوں کے خلاف ڈیجیٹل کمیونٹی کی احتجاجی مہم پنجاب حکومت کی وعدہ خلافی کے بعد دم توڑ گئی ہے اور اب صارفین کے پاس بھی ٹیکسوں کی یلغار کے آگے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا، پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ پر انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کمپنیوں کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پنجاب حکومت اس یقین دہانی کو پورا نہیں کر سکی اور پنجاب میں بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…