منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ 2دھڑوں میں تقسیم ،شہباز ، حمزہ اپنے راستے جدا کر چکے ہیں‘تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واضح طور پر دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز رسمی طو رپر تو اجلاسوںمیں شریک ہو سکتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے راستے جداکر چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بغلیں بجانا سمجھ سے بالا تر ہے

کیونکہ یہ شکست کھاکر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنیآنکھوںپر عمران خان اورعثمان بزدارسے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں حکومت کا کوئی بھی اچھا کام نظر نہیں آتا۔ لیگی ترجمانوں کی ساری توجہ پراپیگنڈا کرنے پر مرکوزکررکھی ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کی توجہ ان کی قیادت کی کرپشن کی طرف نہ جائے حالانکہ ان کے چہرے پہلے ہی بے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کس کی تردید کر رہی ہے کیا دیکھنے والوں کو نظر نہیں آرہا کہ شہباز شریف جو جماعت کے صدر اورحمزہ شہبازجو نائب صدرہیں وہ پارٹی کے تنظیمی اجلاسوںمیں شریک نہیں ہو رہے او رمکمل خاموش ہیں ۔مسلم لیگ (ن) میںدونہیںبلکہ کئی دھڑے بن چکے ہیں اورعام انتخابات سے پہلے سب کچھ عوام کے سامنے آ جائے گا۔مریم نواز خود کو لیڈرسمجھ رہی ہیں حالانکہ ان کی سیاست پوری مسلم لیگ (ن) کو نگل رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…