اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)برصغیر کےروحانی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے عرس کے موقع پر کل ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ، وزیرخارجہ کل اختتامی تقریب کے موقع پر دعا کرائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے، تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نےمزار کو غسل دے کر کیا تھا۔ملک میں کرونا وباء کے باعث
بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عرس کی تقریبات کو محدود کیا گیا ہےاور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ میں کل مورخہ 15 ستمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے تونسہ میں 15 ستمبرکو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔