اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچیمیں موجود تمام مدارس کی جیو میپنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ جیو میپنگ کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مدارس کے لئے 4 صفحات پر مشتمل ایک فارم بھی تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فارم بھرنا تمام مدارس کی انتظامیہ کے لیے لازمی قرار دے دیا گیاہے، فارم میں مدرسے کے طالب علموں، اساتذہ اور انتظامیہ کے مکمل کوائف کی معلومات ہوں گی، مانگے گئے کوائف میں موجودہ اور سابقہ طالب علموں، اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد کو شامل کیاگیا ہے، فارم میں سوالات کیے گئے ہیں کہ مدرسے کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے، طلبا کتنے عرصے قیام کرتے ہیں، فنڈنگ کس ذریعے سے آتی ہے، کون کرتا ہے، اکائونٹس نمبر کیا ہیں،؟؟ کراچی کے 5اضلاع میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 1266 ہے، سب سے زیادہ مدارس ضلع غربی میں ہیں جن کی تعداد 398 ہے،ضلع شرقی میں 275، ضلع ملیر میں 237، ضلع وسطی میں 222اور ضلع جنوبی میں 134 مدارس ہیں۔