منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر فیک نیوز پہ پابندی لگانی ہے تو سب سے پہلے شروعات پاکستان تحریک ِ انصاف اور فواد چودھری سے ہونی چاہئے ، رانا ثناء اللہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنما مسلم لیگ (ن )رانا ثناااللہ نے فواد چوہدری کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیک نیوز پہ پابندی لگانی ہے تو سب سے پہلے شروعات پاکستان تحریک ِ انصاف اور فواد چودھری سے ہونی چاہئے ،

اگر پاکستان میں عمران نیازی اور فواد چودھری پہ میڈیا پر پابندی لگ جائے تو ویسے ہی فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے جو کہنا تھا اور کرنا تھا کردیا، اب آپ شہبازشریف کے نام کی گردان کرتے رہیں ،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قانون چھپانے والے میڈیا کی آزادی بھی چوری کرنا چاہتے ہیں ،صحافیوں کے لئے پریس گیلری کو تالا لگانے سے لاعلمی ظاہر کرنے والا وزیر اطلاعات میڈیا کی ترقی کا قانون بنارہا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہبازشریف سے حسد کرنا لکھا ہے،شہبازشریف سے عمران نیازی اینڈ کرائے کے ترجمان خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، سب جانتے ہیں ،رات کے اندھیرے میں دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے والے دن کے اجالے میں عمران نیازی کے ترجمان بن جاتے ہیں ،سیاہ تاریخ راتوں میں سیاہ قانون بنانے والے دن میں وضاحتیں، دھمکیاں اور پریس گیلریوں کو تالے لگاتے ہیں،فواد چوہدری میڈیا اور صحافتی مسائل سے جیسے لا علم ہیں ویسے ہی اپنی اگلی نوکری کے بارے میں بھی لا علم ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…