اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

نرگس فخری نے اودے چوپڑا کے ساتھ تعلقات پر بالآخر خاموشی توڑ دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) امریکی نژاد بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اداکار اور پروڈیوسر اودے چوپڑا کے ساتھ کئی سالوں تک رہنے والے قریبی تعلقات پر بلآخر خاموشی توڑ دی ۔ای ٹائمز کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

اودے اور میں ماضی میں پانچ ساتھ تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے، بھارت میں اودے چوپڑا جیسا خوبصورت انسان مجھے نہیں ملا، میں نے اس سے قبل کبھی میڈیا کو نہیں بتایا کیونکہ لوگ مجھے اودے کے ساتھ قریبی تعلق کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیتے رہے۔نرگس فخری کہتی ہیں کہ اب مجھے افسوس ہوتا ہے کہ اس وقت مجھے کسی پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر بلند آواز میں لوگوں کو بتا دینا چاہیے تھا کہ میرا تعلق کس قدر خوبصورت انسان کے ساتھ ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بالکل جھوٹ ہے اور استعمال کرنے والوں کو سچ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثر ان لوگوں سے محبت ہو جاتی ہے جو اپنی اصل میں بْرے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان معاشقے کی خبریں 2014ء سے گردش ہونا شروع ہوئی تھیں تاہم دونوں نے ان خبروں کی ہر موقع پر تردید کی۔ نرگس اور اودے نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کو ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا تھا۔نرگس فخری نے 2016ء میں اچانک بالی وڈ اور بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور تب سے وہ امریکا میں مقیم ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے فلم نگری اور ملک چھوڑنے کی وجہ اودے چوپڑا سے محبت میں ناکامی بتائی تاہم اداکارہ کے میڈیا کوآرڈینٹر نے بتایا کہ اداکارہ صحت کی خرابی کی وجہ سے امریکا منتقل ہوئی ہیں۔نرگس فخری نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا جبکہ انہوں نے متعدد دیگر بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…