لاہور(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے قومی خزانے پر سے پٹرولیم امپورٹ بل کا بوجھ بھی کافی کم ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل 14 ارب 68 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال گھٹ کر 11 ارب 69 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ مالی سا ل2015 میں صرف پٹرول و ڈیزل اور فرنس آئل کا امپورٹ بل 6۔7. ارب ڈالر تک محدود رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک پر سے بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی کرنسی کو بھی استحکام ملا ہے