لاہور( این این آئی)ملک بھر میں ایک بار پھر آکسیجن کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ آکسیجن بنانے والی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پوری استعداد سے پیداوارکر رہے ہیں۔ہسپتالوں کو خط میں لکھا گیا ہے کہ آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے،آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے ہسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کمپنیوںکے مطابق کراچی اور لاہور میں قائم3پلانٹس پیداواری گنجائش پر چل رہے ہیں۔پاکستان آکسیجن کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پرعائد نہیں ہوگی۔