لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ان دنوں میں اپنے یوٹیوب چینل ’’عارف لوہار چینل ‘‘پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں،میری کوشش ہے کہ اپنے چینل وہ گائوں جو ابھی تک میں نے کہیں بھی نہیں سنایا ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہارنے کہا کہ گائیکی سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے بلکہ اگریہ کہا جائے کہ یہ سانس کی طرح ہے تو غلط نہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے فن کے ساتھ جنون کی حد تک عشق کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میںکچھ بھی گاتا ہوں تو اس کی شاعری کو اپنے اوپر طاری کر لیتا ہوں اور اس میں ڈوب کر دل و جان سے گاتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہمیں جلد سے جلد کورونا وباء سے چھٹکارا ملے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔