اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے، شبلی فراز کا چیلنج

datetime 10  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے میں ہیکرز کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ای وی ایم ہیک

کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم ہیکرز کو چیلنج کریں گے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کا ای وی ایم سے آسان طریقہ ہے ہی نہیں، الیکشن کمیشن اپنے آپ کو متنازع نہ بنائے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے 27 نکات ان کے اپنے خلاف ہی چارج شیٹ ہیں، دراصل ای سی پی چاہتا ہی نہیں کہ وہ انتخابات ای وی ایم پر ہوں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 4 لاکھ مشینیں بنانی ہیں، ایک مشین کی قیمت70 سے75 ہزارروپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ڈیلیٹ کی، وہ دانستہ غلطی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…