کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں چائنا کٹنگ کایک بڑا مسئلہ رہا ہے تاہم اب ایف آئ اے کی جانب سے چائنا کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چائنا کٹنگ کی دس ہزار فائلیں قبضے میں لی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایک ہزار کا بڑا پلاٹ چائنا کٹنگ کے لیے نہیں کاٹا جاتا تھا بلکہ 80 گز سے لے کر 119 گز کے پلاٹس کاٹے جاتے تھے اور ان پلاٹوں کو جمع کر کے ایک ہزار گز کے پلاٹس بنائے جاتے تھے اور یوں ایک ہزار یا دو ہزار گز کے پلاٹس بھی درجنوں پلاٹس کو جمع کر کے بنائے جاتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کے افسران بڑا پلاٹ دینے کے لئے رقم بھی اسی حساب سے مانگتے تھے۔ ایف آئی اے چائنا کٹنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور جلد کے ڈی اے ، کے بی سی اے اور اہم بلڈروں سمیت اس میں ملوث مزید افراد کو نہ صرف شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے بلکہ انکی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے –