صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سیریز کے تین سیزن ہوں گے

8  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انقلابی مسلمان حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بننے والی ٹی وی سیریز کے بارے میں، جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، مزید تفصیلا ت بتادی ہیں۔عدنان صدیقی نے

ایک ویب شو کے انٹرویو میں صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ٹی وی سیریز کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ٹی وی سیریل نہیں بلکہ سیریز کے طور پر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے کہ یہ سیریز کون سے ٹی وی چینل پر نشر ہوگی، البتہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہائوسز کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔اداکار نے مزید بتایا کہ اس سیریز کے تین سیزن ہوں گے اور پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل طور پر ترکی میں ہوگی جبکہ دوسرے سیزن کی شوٹنگ پاکستان میں بھی ہوگی جس کے لیے پورا عملہ پاکستان آئے گا۔عدنان صدیقی نے کہا کہ سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنا دیا جائے کیونکہ بہت سارے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ نہیں بنے گا لیکن مجھے اللّہ تعالیٰ سے پوری اْمید ہے اور میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ انشاء اللّہ! یہ بن کے رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کا تعلق پاکستان اور ترکی دونوں سے ہے تو امید کرتے ہیں کہ یہ صرف پاکستان اور ترکی دونوں ممالک میں نشر نہ ہو بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نشر ہو۔عدنان صدیقی نے حکومت پاکستان کی اس منصوبے کے لیے مدد کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ یہ حکومت کا کام نہیں ہے بالکل حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے اس منصوبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ہے لیکن بہرحال پھر بھی ہمیں حکومت کی ضرورت پڑے گی جس کے لیے فواد چوہدری صاحب سے رابطہ کریں گے کیونکہ کچھ اجازت نامے چاہیے ہوں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے اپنے دوست ملک ترکی کے ساتھ مل کر معروف مسلمان شخصیت صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے پروڈکشن ہائوسز مشترکہ طور پر کام کریں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…