اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدر اورمسلم لیگ ن کے راہنما فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)چودھری ارشد اقبا ل نے کہا ہے کہ بیرونی قرض،
ڈالر ریٹ اور چینی میں اس قدر ستر سالوں میں اضافہ نہیں ہوا جس قدر ان تین سالوں میں ہوا ہے لیکن یہ حکومت پھر بھی خود کو کامیاب قرار دے رہی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اوکاڑہ میڈیا سنٹر کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت وحید آرائیں نے کی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)چودھر ی ارشد اقبا ل نے کہا کہ گذشتہ 70سالوں میں حکومتوں نے قرض 25ہزار ارب روپے کا لیا جب کہ موجود ہ حکومت نے صرف تین سال میں 45ہزارارب روپے کا قرض لیا 70سالوں میں ڈالر کا ریٹ ایک سو پانچ روپے ہوا جب کہ صرف تین سالوں میں ڈالر 168روپے کا ہوگیا انہوں نے بتایا کہ ستر سال میں چینی کی قیمت 53روپے فی کلو ہوئی تھی جب کہ موجودہ حکومت کے تین سالوں میں اس کے نرخ 115روپے فی کلو ہوگیا۔