ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سردیوں میں بھی گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں آئندہ سال موسم سرما میں بھی گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے گیس کے کم استعمال کرنے کیلئے پالیسی ترتیب دینے پر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے موسم سرما میں بھی تھرمل اور کول پاور پلانٹ چلائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق

حکومت ان پاور پلانٹس کو کپسٹی پے منٹ کی مد میں ماہانہ اربوں روپے فراہم کرتی ہے، حکومت کی جانب سے موسم سرما میں سستی بجلی فراہم کی جائیگی ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ روز بروز بڑھ رہا ہے اور حکومت اسے کم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ،موجودہ حکومت کے دور میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 23 سو ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 150 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے جو حکومت کے لئے درد سر سے کم نہیں ،حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے ٹیرف میں بھی اضافہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود گردشی قرضہ میں کمی نہ ہوسکی ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے موسم سرما میں ڈیمانڈ کے مطابق گیس منگوائی جاتی ہے تو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی بڑھ جائیگا اور گیس کمپنیاں پہلے ہی معاشی بحران کا رونا رو رہی ہیں موسم سرما میں ملک بجلی کی ڈیمانڈ انہتائی کم ہوجاتی ہے اور حکومت یہ

کوشش کررہی ہے کہ ٹیرف میں کمی لاکر گیس پر انحصار کم کیا جاسکے ذرائع کے مطابق اگر حکومت اس میں کامیاب رہتی ہے تو ایک طرف درامدی بل میں کمی ہوگی جبکہ دوسری جانب ملک میں گیس کا بحران بھی پیدا نہیں ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں عالمی مارکیٹ میں ایک این جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اور حکومت کی جانب

سے پہلے ہی اگست میں مہنگی ایل این جی خریدی گئی ہے حکومت کی جانب سے موسم سرما میں ٹیرف کمی سے گزشتہ سال نومبر تا فروری 21 بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت رواں سال اس میں دوگنا اضافہ کرنا چاہتی ہے حکومت کی جانب سے اگر انڈسٹری کو بھی کچھ فیصد بجلی پر منتقل کیا جاتا ہے تو اس سے توانائی کے شعبہ کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…