لاہور( این این آئی) سینئرکامیڈین اداکارافتخار ٹھاکر نے کہا ہے پاکستان میں محمد علی اوربھارت میں دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش دل میں باقی رہ گئی ، دلیپ کماراور محمد علی بر صغیر کے دوایسے فنکار تھے جو جذبات میں ڈوب کر اداکاری کرتے تھے اور کروڑوں لوگ ان کے دیوانے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت میں جو مقام دلیپ کمارکو حاصل تھا وہی مقام محمد علی کو پاکستان میںحاصل تھا،دونوں بڑے عظیم فنکار تھے اور لوگ آ ج بھی انہیں یاد کرکے فخر محسوس کرتے ہیں ۔ میرے دل میں یہ بڑی خواہش تھی کہ میں دونوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن یہ پوری نہیںہوسکی ۔