افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر اپنے شوہر ڈاکٹرطارق پر فخر ہے ‘ ریما

5  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)لالی ووڈ اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب پر فخر ہے ۔امریکہ میں مقیم ماہر امراض قلب ڈاکٹرطارق شہاب کو حکومت کی جانب سے قطر بھیجا گیا ہے۔ریما نے انسٹاگرام پر ڈاکٹرطارق شہاب کی جہاز کے

کاک پٹ میں لی جانے والی سیلفی اوردیگرتصاویر شیئرکیں جس میں دونوں پائلٹ بھی نمایاں ہیں۔اداکارہ نے تعریفی نوٹ میں لکھا میرے شوہرڈاکٹر طارق افغان پناہ گزینوں کی مدد اور دیکھ بھال کیلئے امریکی ٹیم کے ساتھ دوحہ جاتے ہوئے۔شوہر کے جذبے کو سراہنے والی ریما نے مزید لکھا مجھے ان کی لگن ، محنت اور قربانی پر بہت فخر ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ بہت محفوظ اور کامیاب سفر کریںاداکارہ نے کیپشن میں دعائیہ ہاتھوں کے ایموجی کے علاوہ پاکستان،افغانستان اور امریکہ کے جھنڈے بھی پوسٹ کیے۔سال 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے۔ ریمانے انسٹاگرام پربیٹے کے ساتھ بھی تصویرشیئرکی جس میں وہ اسے کسی اسٹور میں بیٹھی جوتے پہنا رہی ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ وہ بیٹے کو ایلیمینٹری سکول بھیجنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ڈاکٹرطارق امریکی شہریت رکھتے ہیں اور شادی کے بعد سے ریما امریکہ میں ہی مقیم ہیں تاہم وہ اکثروبیشتر پاکستان آتی رہتی ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…