لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل این جی کی قیمت میں 9 روپے 45 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث ایل این جی کی قیمت 107 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 95پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایل این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافہ حکومت کی جانب سے ایل این جی مہنگے داموں خریدنے کے باعث ہوا ہے۔