منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ کی وجہ سے لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ گیاتھا‘راج کمار

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکار راج کمار راؤ نوجوانی میں بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے بڑے فین تھے اور شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں لڑکی سے

اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ نے بتایا کہ میں اپنے اسکول کے دنوں میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر اداکار بنوں۔ یہی وجہ تھی کہ جب میں نے کالج میں قدم رکھا تو اپنی تمام بری عادتیں ختم کردیں۔راج کمار راؤ نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں، میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دیکھی تھی۔ کالج میں مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی جو بالکل فلم میں ’انجلی‘ نامی لڑکی جیسی تھی، میں نے اس لڑکی کی ماں کو تلاش کیا اور پھر کسی نہ کسی طرح ہم دونوں ملاقاتیں کرنے لگے لیکن بدقسمتی سے اس کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا۔اداکار نے بتایا کہ لڑکی کے بوائے فرینڈ نے ہمیں دیکھ لیا تھا اور اس نے 25 لڑکوں کے ساتھ مل کر میری پٹائی کی، وہ مجھے گولی مارنا چاہتے تھے لیکن میرے دوستوں نے موقع پر پہنچ کر مجھے وہاں سے بچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…