منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حرمل (ہرمل) یا کالا دانہ بری نظر سے بچانے کے ساتھ ساتھ جراثیموں سے کیسے بچاتا ہے؟ جانئے

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کی سر زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر سینہ بہ سینہ چلنے والے نسخے اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کی روایات اکیسویں صدی میں سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئی ہیں بلکہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال اب سائنسدان بھی کر رہے ہیں اور ان کو تسلیم بھی کر رہے ہیں- ایسی ہی ایک جڑی بوٹی حرمل (ہرمل) بھی ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ہندوستان ،

ایران اور افغانستان میں بھی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے ۔کے فوڈ کے مطابق بازاروں میں کچھ فقیر نما انسان دن کے آغاز میں ہاتھوں میں ٹین کے تین ڈبے لیف نمودار ہوتے ہیں جن میں ایک میں سلگتے ہوئے کوئلے ہوتے ہیں دوسرے ڈبے میں حرمل ہوتے ہیں اور تیسرے ڈبے میں چند سکے ہوتے ہیں ۔ جب کوئی سکوں والے ڈبے میں پیسے ڈالتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ فقیر نما انسان ہرمل والے ڈبے میں سے چند دانے سلگتے ہوئے کوئلوں پر ڈالتا ہے جس سے ایک تیز بو والا دھواں نکلتا ہے جو کہ وہ ہاتھوں سے آپ کی جانب کر دیتا ہے اور اس طرح آپ بری نظر سے محفوظ ہو جاتے ہیں- ہرمل کا یہ دھواں انسان کے لیے کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-1: نظر بد سے بچاتا ہے۔۔۔بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ نظر بد برحق ہے مگر اس کو ختم کرنے کے لیے ہمارے مذہب میں ماشا اللہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے معوذتین کا ورد اور دیگر قرآنی آیات کا ورد کیا جاتا ہے- مگر ہمارے بڑے بوڑھے اس کے ساتھ ساتھ ان اثرات کو دور کرنے کے لیے گھروں میں حرمل کی دھونی بھی کرواتے تھے جن کے مطابق یہ بڑی نظر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے-۔2: جراثیم کش ہوتا ہے۔۔۔سائنسی اعتبار سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عام سے پنسار کے پاس ملنے والا کالا دانہ یا حرمل جراثیموں کے خاتمے میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی دھونی کئی دنوں تک گھر کو جراثیموں بیکٹیریا اور وائرس سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کی بو سے جراثیم مر جاتے ہیں- اسی وجہ سے کسان بھی اس کا استعمال فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ فصلیں نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے محفوظ رہ سکیں-3: مکھیاں مچھر دور بھگائے۔۔۔مکھیاں اور مچھر بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں جن میں ہیضہ اور ملیریا شامل ہیں اس وجہ سے حرمل کی دھونی ایسے کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہے اور جب تک اس کی بو فضا میں رہتی ہے یہ کیڑے مکوڑے بھی گھر سے دور رہتے ہیں-۔4: جوؤں کا خاتمہ کرتا ہے،سر میں پڑی ہوئی جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرسوں کے تیل میں تھوڑی مقدار میں کالا دانہ شامل کر دیا جائے اور اس تیل کو سر میں لگانے سے جوؤں کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ مزید جوئيں بھی نہین ہوتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے-5: معیادی بخار میں اس کا استعمال۔ چند دانے اس کے پانی کے ساتھ کھا لینے سے بار بار ہونے والے بخار سے نجات ملتی ہے اور انسان بخار سے نجات حاصل کر سکتا ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…