جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ، ماں باپ کے اکلوتے 19سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں 3 روز قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں جھلس کرشدید زخمی ہونے والا 19سالہ نوجوان برنس وارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 26 اور 27 اگست کی

درمیانی شب ابراہیم حیدری تھانے کے علاقے کولمبو سٹی گلی نمبر 6 میں مچھر کالونی ماڑی پور کے رہائشی نوجوان 19 سالہ محمد ذیشان ولد محمد سلمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی،جس کے نتیجے میں نوجوان محمد ذیشان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا، نوجوان کے شور شرابے پر محلے داروں نے شدید تشویشناک حالت میں نوجوان کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا تھا۔ابراہیم حیدری پولیس نے 28 اگست کوجھلس کرزخمی ہونے والے نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر2021/382 بجرم دفعہ 109/324/149/147 کی دفعات کے تحت درج کر لیا تھا ، مقدمے میں زخمی نوجوان نے زینت نامی خاتون، اس کے شوہر حفیظ اور خاتون کے دو بھائیوں رمضان اوریاسین سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کرایا تھا۔متوفی نوجوان کے والد محمد سلمان نے بتایا کہ زینت نامی لڑکی سے ان کے بیٹے ذیشان کی دوستی تھی، دونوں گزشتہ ایک سال سے ساتھ کام کرتے تھے، والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے بتایا تھا کہ لڑکی کے بلانے پر وہ وہاں گیا تھا اور وہاں 4 لڑکے آئے جنہوں نے پہلے ذیشان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پھر ذیشان پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پھر دیکھتے رہے، بیٹے کے شورمچانے پر تمام ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان کے والد نے پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا اورانہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…