پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 90 ملین ڈالر رہی

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ، جولائی میں خالص براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)90 ملین ڈالر کے لگ بھگ رہی جو 8 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020-21 میں ایف ڈی آئی کا حجم 129 ملین ڈالر تھا۔

گذشتہ مالی سال میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری پاور سیکٹر (906.1ملین ڈالر)پھر اس کے بعد تیل و گیس کی تلاش ( 242.8 ملین ڈالر)، فنانشل سیکٹر (235.5ملین ڈالر)، تجارت (142ملین ڈالر)، برقی مشینری (114.3ملین ڈالر)اورآئی ٹی و کمیونی کیشن (99.8ملین ڈالر)ہوئی۔ ان 6 شعبوں میں 1.74 بلین ڈالر (مجموعی سرمایہ کاری 1.847 بلین ڈالر کا 92.4 فیصد) سرمایہ کاری ہوئی۔سالانہ 2 بلین ڈالر سے کم بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ توازن ادائیگی میں بہتری یا صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کی امید کرنا مشکل ہے۔ اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کو اگلے 5برسوں تک سالانہ 4 تا 6 بلین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کو ایف ڈی آئی کے زیادہ سے زیادہ ذرائع تلاش کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔چین، ہانگ کانگ، امریکا، برطانیہ، نیدرلینڈ اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ملک ہیں۔ ایف ڈی آئی میں اضافے کے لیے اس فہرست میں مزید ممالک کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔ایران، ترکی، آسٹریلیا، کینیڈا، روس اور سنگاپور جیسے ممالک کارسازی، زراعت، توانائی، فولاد اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں۔ ان ممالک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…