ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں شہباز شریف کا آئندہ عام انتخابات میں بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ،شہبازشریف کا این اے 249 کراچی کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں خطاب کے دوران کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے

اور کہا کہ دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کا شہر ہے، کماو شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے۔انہوں نے نہایت جذباتی لہجے میں کہا کہ دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، کراچی کی خوش حالی کے بغیر پاکستان خوش حال نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے، کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،میاں نواز شریف نے کراچی کا امن لوٹایا، اندھیرے ختم کیئے، کراچی کو سنواریں گے، مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو نکال کر دیگر جماعتوں کے ساتھ کراچی کی حالت سدھاریں گے، اس ایک جماعت نے 3 سال میں ملک و قوم پر ظلم ڈھایا ہے۔این اے 249 میں آپ نے مجھے ووٹ دیئے لیکن میں کامیاب نہ ہو سکا، محرکات آپ جانتے ہیں۔میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، یہاں علاج اور تعلیم کے مسائل بھی ہیں جن پر افسوس ہے۔اس سے قبل میاں شہباز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ معاشی صورتِ حال اور توانائی کے بحران پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کراچی سفارتی مرکز بھی رہا ہے یہاں مہاجر، سندھی، پنجابی، تنولی، بلوچ، بنگالی، بلوچ ، پشتون دیگر اقوام اورعلاقوں کے لوگ یہاں رہائش پزیر ہیں

کیا کمال شہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے پاکستان کے کماو شہر ، سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…