منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

افغانستان سے شہریوں کو برطانیہ لے جانے والی ترکش ائیر لائن میں خاتون نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دے دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021

کابل/برمنگھم (این این آئی)افغانستان سے شہریوں کو برطانیہ لے جانے والی ترکش ائیر لائن میں خاتون نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دے دیا ۔ترکش ائیرلائن

کے مطابق افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال ہونے والی پرواز مسافروں کو برمنگھم لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران 26 سالہ حاملہ خاتون سومان نوری کی طبیعت خراب ہو گئی۔ پرواز میں ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود نہ ہونے کے سبب جہاز کے عملے نے ہی بچی کی پیدائش میں مدد کی۔ائیرلائن نے بتایا کہ طیارے کو احتیاطی طور پر کویت میں اتارا گیا تھا تاہم خاتون اور بچی کے خیریت سے ہونے پر طیارہ دوبارہ برمنگھم کی جانب روانہ کر دیا گیا۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد خاتون اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ہمراہ افغانستان سے برمنگھم جارہی تھیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی انخلا کے دوران امریکی طیارے میں افغان خاتون نے جرمنی کی ائیربیس پر ایک بچی کو جنم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…