منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کیلئے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، جمیکا(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی صف اول کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلی دس بہترین بولرز کی فہرست

میں جگہ پانے میں کامیاب ہوگئے،بائیں ہاتھ کے پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔بولرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم سائوتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے،حسن علی 17ویں جب کہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقراررہی جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان انیسویں، فواد عالم بھی چھلانگ لگاکر اکیس ویں اور اظہر علی بائیس نمبر پر ہیں پاکستان کی مجموعی ٹیم رینکنگ پانچویں ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے ،تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل

پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی۔ انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ

سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھیلائے،ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ

ڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے،شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باولر ہیں ،جب بھی انہیں باؤلنگ کا کہتا ہوں وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں ،خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…