لاہور/کراچی(این این آئی)ملک بھر میں گداگروں کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ محکمہ صحت کراچی نے گداگروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا ۔ڈائریکٹر صحت کراچی کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 25 ملین گداگر ہیں اور ملک بھر سے 70 ہزار گداگر کراچی آتے ہیں، جو شہر میں فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔ڈائریکٹر صحت کراچی نے تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں اور کرونا موبائل ویکسی نیشن کے ذریعے ان کی ویکسی نیشن کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گداگروں کی ویکسی نیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے۔علاوہ ازیں ملک کے دیگر صوبوں میں بھی گداگروں کی ویکسی نیشن کی تجویز سامنے آئی ہے ۔