اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنے تمام منقولہ اور غیر مقنولہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں، تفصیلات جمع نہ کرانےوالےاراکین کی رکنیت معطل کردی جائےگی۔دوسری جانب الیکن کمیشن نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے خطوط بھی لکھ دیئے ہیں