پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پیرودھائی کے ایک مدرسے میں طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے الزام میں پولیس نے مفتی شاہ نواز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو مقدمہ نمبر 893/21 بجرم 212/224 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں مدرسہ کے مہتمم کی طالبہ سے زیادتی و تشدد کے

مقدمہ میں نامزد ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت منظورکروا لی جبکہ پولیس نے ایک ہفتہ گزرنے اورضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کوگرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ گرفتار کرلیا گیا ہے قبل ازیں سٹی پولیس افسر کی جانب سے مہتمم ضیاء العلوم سے بھی مقدمہ میں تعاون کے لئے سفارشارت کی گئی تھیں واقعات کے مطابق 16اگست2021کو مدرسہ جامعہ طوبیٰ ضیاء البنات پیرودھائی میں جامعہ کے مہتمم مفتی شاہ نوازا حمد نے اپنی معاون عشرت کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے نشہ آور چیز پلا کر اپنے مدرسہ میں 7سال سے زیر تعلیم طالبہ مسکان کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس پر اسقدر تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہو گئی جس کے لئے اس کے گھر فون کر کے اسے لے جانے کے لئے کہا گیا بعد ازاں متاثرہ بچی کی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 376-Bاور(II)511 کے تحت مقدمہ نمبر879/21درج کر لیا گیا لیکن ایک ہفتہ گرزر جانے کے بعد بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا جبکہ بظاہر پولیس نے ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم کے بھائی حق نواز، بھتیجے حسن نواز،نائب امیر اویس اور منتظم مدرسہ کے بیٹے عبداللہ کو گرفتار اورمدرسہ کے دیگر اساتذہ اور سٹاف کو بھی شامل تفتیش کر لیا دریں اثناسٹی پولیس افسرراولپنڈی کی جانب سے مہتمم ضیاء العلوم پیر سید حسین الدین شاہ سے ملزم کی گرفتاری کے لیے معاونت کی درخواست کی جاتی رہی یاد رہے کہ مدر سہ طوبیٰ ضیاء البنات جامعہ ضیاء العلوم کا ذیلی ادارہ ہے ادھر پولیس کے مطابق مفتی شاہ نواز احمد جامعہ طوبیٰ ضیاء البنات کا مہتمم ہے جس پر طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا الزام ہے جس کے لئے سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او ویمن کو لیڈی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مدرسہ طوبیٰ البنات بھجوایا گیاجنہوں نے مقامی پولیس کی تفتیش پر معاونت کے ساتھ مدرسہ میں مزید کسی متاثر کے بارے میں بھی تحقیقات کی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی راو ل ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی پولیس کی مختلف ٹیمیں مختلف علاقوں میں ریڈز کر تی رہی ہیں دوسری جانب ملزم مفتی شاہنواز پیر کی صبح عبوری ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نلک اعجاز آصف کی عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کر لی جبکہ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے بعد سماعت30اگست تک ملتوی کر دی بعد ازاں پولیس نے مزاحمت کی دفعات 212/224 ت پ کے تحت درج مقدمہ نمبر893/21 میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں گے مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…