مظفر آباد (این این آئی)آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر گنتی مکمل ہوجانے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، پی ٹی آئی نے 3 جیت لیں۔پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔پولنگ کے نتائج کے مطابق آزاد جموں کشمیر کونسل
کی چار نشستوں میں سے 3 نشستوں پر پی ٹی آئی اور ایک پی پی پی نے حاصل کی ہے۔آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر خواجہ طارق سعید 15، رزاق خان 12 ، شجاع خورشید میر 11 اور محمد یونس میر 11 ووٹ لے کر کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔