ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کو ان کے بھائی ابراہیم علی خان نے’’شٹ اپ‘‘کال دیدی۔ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دیتی ہیں، اور مداحوں کے لیے مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ ساتھ اپنے فوٹو شوٹس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ تو ویڈیو بنارہی ہیں، لیکن شاید ان کے بھائی ابرہیم علی خان کچھ خفا دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں سارہ علی خان اپنے بھائی سے سوالات کرتی ہیں، اور ان کے جواب میں ابراہیم انھیں شٹ اپ کہہ دیتے ہیں۔ ساتھ میں ابراہیم علی خان بہن سے یہ التجا بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔