اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین کو ڈی سیٹ کرنے کی حامی بھری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت حکمراں جماعت کے ارکان پارلیمنٹیرین کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اتحادی جماعتوں کی قراردار پرغورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین میں سے اکثریت نے قرار داد کے حق میں ووٹ دینے کی حمایت کی تاہم وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ایسی کسی تجویز پر دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔