منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دوران پرواز امریکی طیارے میں افغان خا تون نے بچی کو جنم دے دیا‎

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ) کابل طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلاء کے دوران امریکی فوجی طیارے میں سوار افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دے دیا۔امریکی فضائیہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک افغان خاتون نے ہفتے کے روز جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا ہے۔امریکی فضائیہ نے کہا کہ اونچائی پر ہونے کے سبب طیارے میں ہوا کا دباؤ کم تھا جس کی وجہ سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے لگی تھی، جہاز کے کمانڈر نے طیارے میں ہوا کا دباؤ بڑھانے کے لیے کسی اونچائی والی جگہ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔امریکی فضائیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق کمانڈر کے اس فیصلے نے ماں کی حالت بہتر اور بچی کی زندگی بچانے میں مدد کی۔ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کی رامسٹین ائیر بیس پر لینڈنگ کے بعد فضائیہ کے میڈیکل گروپ کے اہلکاروں نے خاتون کو سی 17 فوجی طیارے کے کارگو میں شفٹ کردیا جہاں انہوں نے بچی کی ڈیلیوری میں مدد کی۔بعدازاں بچی اور ماں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…