اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سلمان تاثیر برسی حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے برسی حملہ میں گرفتار 5 ملزمان کو سزائیں سنا دیں. عدالت نے سلمان تاثیر برسی حملہ کیس میں 3 ملزمان کو تین ،تین سال جبکہ 2 ملزمان کو 2،2 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں. واضح رہے کہ ملزمان نے لبرٹی چوک پر سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کیا تھا۔