اسلام آباد ( آن لائن) مسابقتی کمیشن آف پاکستان ملک کے 5ریگولیٹری اداروں سے 10ارب 50 کروڑ روپے وصول کرنے میں ناکام رہا ہے۔آدیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات
کے مطابق ملک میں موجود 5ریگولیٹری اداروں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے وصول کئے جانے والے فیسوں میں 3فیصد مسابقتی کمیشن کو ادا کرنے کے پابند ہونگے مگر ان اداروں نے مالی سال 2098/09سے لیکر مالی سال 2019/20 تک مسابقی کمیشن کو ادائیگیاں نہیں کی ہیں ان اداروں میں پی ٹی اے کے ذمے 9ارب 2کروڑ روپے سے زائد ایس ای سی پی کے ذمے 77کروڑ 45لاکھ روپے نیپرا کے ذمے 27کروڑ 52لاکھ روپے پیمرا کے ذمے 21 کروڑ 21لاکھ روپے جبکہ او جی ڈی سی ایل کے ذمے 21کروڑ 51لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔