جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر وضاحت

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پی ایس او نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا۔ پی ایس او حکام کے مطابق پلاننگ کے تحت طویل مدتی معاہدے کے 4 اورسپاٹ خریداری سے 2کارگوز

خریدنے ہیں ۔حکام کے مطابق موسم سرما کے لئے ایل این جی خریداری کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔ حکام کے مطابق طویل مدتی معاہدے کے تحت 20 کی بجائے 28 کارگوز خریدے گئے ،طویل مدتی معاہدے کے تحت 4 اضافی ایل این جی کارگوز خریدے گئے ۔پی ایس او حکام کے مطابق گیس کی بڑھتی طلب کو سستی ایل این جی سے پورا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے ،رواں سال پی ایس او نے معاہدوں میں گنجائش کے ذریعے اضافی کارگوز منگوائے ہیں ۔حکام کے مطابق ایل این جی کی سپاٹ خریداری ملکی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کی جاتی ہے ۔ حکام نے بتایاکہ پی ایس او نے ستمبر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،ستمبر کے لئے ملنے والی بڈز کو پی ایس او بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،رواں سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے باعث ایل این جی کی خریداری میں بچت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…